( کومل اسلم) لاہورمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح میں اضافہ ہو نے کے بعداے کیو آئی 328 ریکارڈ کیا گیا جس سے لاہور دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پرآگیا۔
لاہور کے متعدد علاقے یو ایس قونصلیٹ 425, غازی روڈ انٹرچینج 420، جوہر ٹاؤن 358 اے کیو آئی ریکارڈ کیاگیا،ماہرین موسمیات نے شہر میں بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا۔ عوام کو ماسک لگانے کی ہدایات کی گئیں ہیں۔ ماہرین کے مطابق شہر کا موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔