ججزاور جوڈیشل کمپلیکس سکیورٹی سے متعلق درخواست پر سماعت 4دسمبر تک ملتوی

Nov 26, 2024 | 10:38:AM

(24نیوز)پشاور ہائیکورٹ میں ججزاور جوڈیشل کمپلیکس سکیورٹی سے متعلق درخواست پر سماعت 4دسمبر تک ملتوی کردی۔

پشاور ہائیکورٹ میں ججزاور جوڈیشل کمپلیکس سکیورٹی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2رکنی بنچ نے سماعت کی،اے اے جی نے کہاکہ عدالتی احکامات پر سکیورٹی سے متعلق اجلاس شیڈول تھا لیکن وہ ملتوی ہوا، چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاکہ اب اجلاس کب شیڈول ہے؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل انعام یوسفزئی نے کہاکہ اجلاس اب 29نومبر کو شیڈول کیا گیا ہے،عدالت نے سماعت4دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں