آٹو انڈسٹری میں بہتری،گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایس آئی ایف سی کاتعاون ،پاکستان آٹو انڈسٹری میں نمایاں بہتری سے مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 46.7 فیصداضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستانی آٹو انڈسٹری میں نمایاں بہتری ہوئی ہے جس سے ٹرک اور بسوں کی فروخت میں 82 فیصد بہتری ،جیپ اور پک اپ کی خریداری میں 60 فیصد اضافہ ہوا،موٹرسائیکلوں اور رکشوں کی فروخت میں 23.4 فیصد اضافہ ،ماحول دوست الیکٹرک گاڑیاں متعارف ، مانگ بھی بڑھ گئی۔
جیپوں اور پک اپ گاڑیوں کی خریداری میں 60 فیصد اور موٹرسائیکلوں اور رکشوں کی فروخت میں 23.4 فیصد اضافہ ہوا،بہتر آٹو فنانسنگ اور مارکیٹ میں بڑھتا ہوا اعتماد فروخت میں اضافے کا باعث بن گیا،آٹو انڈسٹری میں ترقی کی وجہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں بتدریج کمی ہوئی ہے۔