(24نیوز) مرغی کا گوشت مہنگا ہونے کے بعد پھر سستا ہو گیا، انڈے مزید مہنگے ہو گئے۔
لاہور میں مرغی کا گوشت 8 روپے سستا ہونے کے بعد برائلر گوشت کے سرکاری نرخ 482 روپے ہو گئے، گزشتہ روز مرغی کے فی کلو گوشت کے نرخ 490 روپے تھے۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے جس کے بعد برائلر کا تھوک ریٹ 319 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 333 روپے ہو گیا ہے۔
انڈوں کی فی درجن قیمت مزید ایک روپے بڑھ گئی ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 347 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔