(اشرف خان)یو اے ای نوکری پر جانے والوں کے لئے ایک اور شرط لاگو کر دی گئی ۔بیورو آف ایمگریشن نے یو اے ای ورک ویزا کے ساتھ اب پولیس کریکٹر سرٹیفیک لازمی قرار دے دیا۔
پاکستان اووسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن نائب چئیرمین عدنان پراچہ نےفیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے شکایات پر یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
اب یو اے ای نوکری پر جانے والوں کو پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی لینا ہوگا،عدنان پراچہ نے کہا کہ شکایات آئیں کہ یو اے ای میں پاکستانی بھیک مانگے اور دیگر معاملات میں ملوث ہیں ،یو اے ای ہمارا برادر دوست ملک ہے اس کے قوانین پر عمل درآمد کرنا لازمی ہے۔
پاکستان کے پہلے 24 شہروں پر وزٹ ویزا پر پابندی تھی،اب یہ 24 شہروں سے بڑھ کر 30 شہروں تک پابندی لگ چکی ہے۔حکومت سے اپیل ہے کہ یو اے ای ورک ویزا کے معاملے پر فوری اقدامات اٹھائے جائیں ،عدنان پراچہ