پی ٹی آئی احتجاج میں رینجرز اہلکاروں کی شہادت ریاست پر حملہ قرار

Nov 26, 2024 | 12:07:PM
پی ٹی آئی احتجاج میں رینجرز اہلکاروں کی شہادت ریاست پر حملہ قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مظاہرے میں رینجرز اہلکاروں کی شہادت کو ریاست پر حملہ قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ بشری بی بی اور علی امین صوبہ کو وفاق سے لڑا رہے ہیں، بشری بی بی جذباتی تقریریں کر کے پشتون قوم کو استعمال کر رہی ہے، گھریلو خاتون پشتونوں کو تشدد پر اکسا رہی   ہیں، صوبے میں لوگوں کے سر قلم کئے جا رے ہیں اور وزیر اعلی وفاق پر چڑھائی میں مصروف ہیں۔

نجی  ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور صوبے کو وفاق سے لڑا رہے ہیں، یہ کہتے تھے کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا، جو کچھ کل سے آج تک ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پہلے پولیس اور پھر رینجرز کو قتل کرنے والے کون ہیں سب سامنے آگیا، رینجرز اہلکاروں کو شہید کرنا ریاست پر حملہ ہے۔گورنر خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان این آر او مانگ رہے ہیں جس کے لیے یہ سب کیا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا کے وسائل اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کو مظاہروں میں جھونکا جا رہاہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بشری بی بی پارٹی کو لیڈ کرنا چاہتی ہے اور اس وقت صوبے میں بشری اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی متوازی حکومت چل رہی ہے، علی امین گنڈا پور کے دونوں طرف کھڈے ہیں ان کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ کیا کریں۔