پیٹرول کابحران سنگین ہونےلگا،چکوال میں سیل بند، لاہور کے 30 فیصد پمپس بھی خالی ہو گئے 

Nov 26, 2024 | 12:40:PM

(24نیوز)راستوں کی بندش کی وجہ سے پیٹرول کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے پیٹرول کی قلت پیدا ہونا شروع ہو گئی ہے۔

تلہ گنگ اور چکوال کے پیٹرول پمپ پر پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بندہے، جس کی وجہ سے چکوال شہر کے تمام پیٹر ول پمپ پر پیٹرول کی سیل بند ہو گئی ہے۔  دوسری جانب لاہور میں بھی راستوں کی بندش کے باعث شہر میں پٹرو ل و ڈیزل کی سپلائی بری طرح متاثرہوئی ہے۔

 صدر پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن لاہور چودھری نعمان مجیدنے کہا کہ شہر کے 30 فیصد تک پیٹرول پمپس تقریبا خالی ہوچکے ہیں، راستوں کی بندش سے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی تعطل کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ چوبیس گھنٹوں میں سپلائی بحال نہ ہوئی تو قلت شدت اختیار کرجائے گی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کی وجہ سے سیلز جاری رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں