پارلیمنٹ ہاؤس سمیت اسلام آباد کی اہم عمارتوں پر پاک فوج تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)اسلام آباد میں پاک فوج دستے تعینات ہو گئے ہیں ، فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی۔
شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم عمارتوں پر فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔ فوج کو انتشاریوں اور شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ رات گئے شر پسندوں کے ہاتھوں 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد وزارتِ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اسلام آباد میں فوج طلب کی اور شر پسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کیے۔