تلور کے شکار کیخلاف کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بینچ ٹوٹ گیا 

Nov 26, 2024 | 12:55:PM
تلور کے شکار کیخلاف کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بینچ ٹوٹ گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز )سپریم کورٹ کا تلور کے شکار کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بینچ ٹوٹ گیا جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے تلور کے شکار کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت عظمیٰ کا تلور کے شکار کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں تلور شکار کے خلاف کیس سن چکا ہوں۔

 ایڈیشنل اٹارنی جنرل جنرل عامر رحمان نے کہا کہ تلور شکار کا تصور مارخور کے آفیشل شکار کی طرح ہے، مارخور کے شکار کو ٹرافی ہنٹنگ کانام دیا گیا ہے۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ تلور کے شکار اور آئیبیکس ٹرافی ہنٹنگ میں فرق ہے، جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ یہ تلور تو ہجرت کرنے والے پرندے ہوتے ہیں۔