پی ٹی آئی قیادت خون خرابہ نہیں مذاکرات چاہتی، خفیہ ہاتھ ہونے نہیں دے رہا: محسن نقوی

حکومت کسی صورت جانی نقصان نہیں چاہتی ،کوشش تھی کہ اسلام آباد کی سڑکوں پرتماشہ نہ بنے، گولی کا جواب گولی بہت آسان تھا، آئی جی صاحب کو کہا ہے اب ان کا اختیار ہے کہ کیسے دفاع کرنا ہے، ہم اپنے سارے جوانوں کو سپورٹ کریں گے:وزیرداخلہ

Nov 26, 2024 | 13:14:PM

(24نیوز)وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سرینگر ہائی وے پر رینجرز اور پولیس کے جوانوں پر شرپسندوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ملوث تمام شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ رینجرز کے شہید جوانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، شہید جوانوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کیں، رینجرز کے شہید جوانوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، حملہ آوروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

 محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے، رینجرز اور پولیس کے زخمی جوانوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں