پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا دہشتگردی ہے: بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ امن و امان کے لیے موجود پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا دہشتگردی ہے۔
بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں رینجرز اہلکاروں پر حملے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ رینجرز اور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔
علاوہ ازیں وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ شر پسندوں نے قانون کی حکمرانی کو روندا، شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔