9 مئی کے کرداروں کا چہرہ پھر عیاں ہو گیا: شیری رحمٰن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے کرداروں کا چہرہ ایک بار پھر عیاں ہو گیا۔
شیری رحمٰن نے شرپسندوں کے ہاتھوں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد پُرامن احتجاج کے نام پر میڈیا نمائندوں پر تشدد اور گاڑیاں توڑنا بھی قابلِ مذمت ہے، سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ملک کی ترقی اور امن و امان کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے، ایک شخص کی رہائی کے لیے اس حد تک جانا ان کے مذموم مقاصد ظاہر کرتا ہے۔
پی پی رہنما نے شہید ہونے والے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔