(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے مختلف شہروں میں آج بارش کا امکان ہے۔
سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے مملکت کے مختلف حصوں میں آج تیز بارش کے باعث جل تھل ایک ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے, مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض سمیت دیگر شہروں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بحرہ، جموم اور رہاط میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا ہے جب کہ بارش کے پیش نظر مختلف شہروں میں سکول بند کردیئے گئے اور آن لائن تدریس کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔