بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار  

Nov 26, 2024 | 14:33:PM

(24 نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس اور توشہ 2 کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

کیسز پر سماعت اسلام آباد اور راولپنڈی کے راستوں کی بندش اور امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملتوی کی گئی۔احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت ملتوی کرنے کے ساتھ ملزمہ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ۔ بعد ازاں عدالت نے ریفرنس پر سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی اور وہ بھی کارروائی کے بغیر 29 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

مزیدخبریں