ریاست تحمل کامظاہرہ کررہی، بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کامنصوبہ لیکر آئیں ہیں،عطا تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے الزام لگایا ہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کا منصوبہ لیکر آئیں ہیں، خون خرابے کے بغیر ان کا گزارا نہیں ہے۔
اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نےدوسروں کے بچوں کو سامنے رکھا ہوا ہے، ریاست تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے۔حکومت مظاہرین کو آگے نہیں بڑھنے دے گی ۔ پنجاب ، سندھ اوربلوچستان سے کوئی باہر نہیں نکلا،ان لوگوں کا نظریہ ملک دشمن ہے ۔
اپنے بچوں کو باہر سے بلائیں اور فرنٹ پر کھڑا کریں ۔ ہم پاکستان پر اپنی ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہیں ۔ یہ لوگ ملک کی ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں۔ شہر کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ۔