(24نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے جسمانے ریمانڈ میں 6دن کی توسیع کردی ، عدالت کیا جانب سے 28 ستمبر کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کی توسیع کردی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت(اے ٹی سی) راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج پر اکسانے کے کیس کی سماعت کی جس دوران عمران خان کے وکیل اور حکومتی پراسیکیوٹر نے دلائل دیے،سماعت کے دوران پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بانی پی ٹی آئی کے مزید 15 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کیا۔
بعد ازاں عدالت نے عمران خان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکیا اور انہیں 2 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی پر 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج پر اکسانے کا مقدمہ درج ہے جس میں اس سے قبل ان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا،چند دن قبل توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت ملنے کے بعد 28 ستمبر کیس میں عمران خان کی گرفتاری ڈالی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی نے خفیہ ہاتھ کسے کہا ؟ ہاتھ منظرعام پر آگیا