پنجاب پولیس کے 25 سب ڈویژنل افسران کے تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری 

Nov 26, 2024 | 17:51:PM
پنجاب پولیس کے 25 سب ڈویژنل افسران کے تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 25 سب ڈویژنل پولیس آفیسرز ( ایس ڈی پی اوز )کے تقررو تبادلہ کے احکامات جاری کردیئے۔ 

  تفصیلات کے مطابق  تقرری کے منتظر اے ایس پی زمان علی کو ایس ڈی پی او مری راولپنڈی تعینات کردیا ، اے ایس پی رنجیندر کو ایس ڈی پی او گلبرگ فیصل آباد تعینات کردیا، فضل رحمان صافی کو ایس ڈی پی او پیپلز کالونی فیصل آباد،آغا فصیح رحمان ایس ڈی پی او صدر بہاولپور،سید دانیال حسن کو ایس ڈی پی او رینالہ خورد اوکاڑہ تعینات کردیا گیا۔  

 ہلال خان چانڈیو کو ایس ڈی پی او کینٹ ملتان ، روشن تاج ریسانی کو ایس ڈی پی او صدر ساہیوال ،ایمان اللہ کو ایس ڈی پی او صادق آباد رحیم یار خان جبکہ  فراصت اللہ آفریدی کو ایس ڈی پی او حسن ابدال اٹک تعینات کردیا۔

حسن بلال کو ایس ڈی پی او وزیر آباد گوجرانوالہ ،سارہ علی ہاشمی کو ایس ڈی پی او صدر چکوال، سردار عثمان سلیم کو اے ایس پی رائیونڈ،وقار احمد کو ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھا،راحیلہ اقبال کو اے ایس پی نولکھا لاہوراور عبدالستار کو ڈی ایس پی ڈی او سی ٹی ڈی راولپنڈی تعینات کردیا۔

  محمد وقار عظیم کو ایس ڈی پی او سرگودھا روڈ فیصل آباد ،افتخار احمد کو ایس ڈی پی او  صدر اٹک ، ثنا اللہ کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 

 ندیم ملک کو ڈسٹرکٹ آفیسر  سپیشل برانچ سرگودھا ، ہاشم محمود کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن 3 گوجرانوالہ، فیاض حمید چوہدری کو سکیورٹی 2 سپیشل برانچ گورنر ہاوس تعینات کردیا گیا۔

  علاوہ ازیں، طارق عباس اختر کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اوکاڑہ تعینات،غازی قیصر عباس کو ایس ڈی پی او سرگودھا ،اقبال کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم فیصل آباد ،بابر ممتاز کوئی ایس پی بٹالین 2 پی سی راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: احتجاج پر اکسانے کا کیس، عمران خان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور