امریکی ڈالر مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مہنگا ،سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 277.75 روپے سے بڑھ کر 277.84 روپے پر بند ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 90 پیسے کا ہوگیا ہے،اوپن مارکیٹ میں یورو 74 پیسے مہنگا ہوکر 292.35 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 21 پیسے اضافے سے 349.89 روپے کا ہوگیا ۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 75.97 روپے اور سعودی ریال 74.18 روپے پر برقرارہے۔
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی، انڈیکس 3505 پوائنٹس گر گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1739 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 99 ہزار 819 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،تاہم کاروبار کے دوران ہی مارکیٹ میں ایک دم اتار کی کیفیت دیکھی گئی اور انڈیکس گرنا شروع ہوگیا۔ جو مارکیٹ بند ہونے تک 3505 پوائنٹس گر گیا۔ مارکیٹ 3.57 فیصد نیچے گری۔اس طرح 100 انڈیکس 95 ہزار کی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا اور 94,574 پر آگیا۔