روس کا 188 ڈرونز کے ساتھ یوکرین پر بڑا حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) روس نےیوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا جس میں 188 ڈرون استعمال کیے گئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی حملے میں یوکرین کے مغربی علاقے ترنوپل میں بجلی کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا جبکہ کیف میں رہائشی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔
رپورٹس کے مطابق روس نے مجموعی طور پر 188 ڈرونز سے حملہ کیا جن میں سے 76 ڈرونز یوکرینی فوج نے تباہ کردیے جبکہ 96 ڈرونز کاکچھ پتا نہ لگ سکا۔یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے حملے میں خودکش ڈرونز سمیت کچھ نامعلوم ڈرونز بھی استعمال کیے۔ روس کی جانب سے یوکرینی دفاعی نظام کو ناکام بنانے کےلیے ڈمی ڈرونز بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔
دارالحکومت کیف پر حملہ آور ڈرونز میں سے 10 ڈرونز کو مارگرایا گیا جن کا ملبہ رہائشی عمارتوں پر گرا۔یوکرینی حکام کے مطابق ڈرون حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔