راولپنڈی میں بدھ کے روز بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ 

Nov 26, 2024 | 19:11:PM
 راولپنڈی میں بدھ کے روز بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں تعلیمی ادارے 27 تاریخ کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تمام  تعلیمی ادارے بدھ (27 نومبر )کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ،فیصلہ امن امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈسڑکٹ انٹیلجنس کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا۔ 


  دوسری جانب اسلام آباد میں راستوں کی بندش کے باعث پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ،اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن کا چیف سیکریٹریز اور مقامی انتظامیہ سے رابطہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں سے آئل ٹینکرز کو نہ روکنے کی درخواست کی ہے اوگرا کی جانب سے ریٹیل آؤٹ لیٹس تک آئل ٹیکرز کی بلا روک ٹوک نقل و حمل یقینی بنانے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایسوسی ایٹ ڈگری کے 3 مضامین کے پیپر ملتوی