(ارشاد قریشی، طیب سیف ) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں میں تعلیمی ادارے 27 تاریخ کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے باعث جڑواں شہروں کی انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی ادارے تیسرے روز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر ہو گا، دوسری جانب ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے راولپنڈی میں تعلیمی اداروں میں چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ،فیصلہ امن امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈسڑکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا۔
دوسری جانب اسلام آباد میں راستوں کی بندش کے باعث پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ،اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن کا چیف سیکریٹریز اور مقامی انتظامیہ سے رابطہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں سے آئل ٹینکرز کو نہ روکنے کی درخواست کی ہے اوگرا کی جانب سے ریٹیل آؤٹ لیٹس تک آئل ٹیکرز کی بلا روک ٹوک نقل و حمل یقینی بنانے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایسوسی ایٹ ڈگری کے 3 مضامین کے پیپر ملتوی