دنیا کا معمر ترین شخص 112 سال کی عمر میں انتقال کرگیا

Nov 26, 2024 | 19:26:PM
دنیا کا معمر ترین شخص 112 سال کی عمر میں انتقال کرگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے والے جان ٹینس ووڈ 112 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جان گزشتہ روز( 25 نومبر) کو انگلینڈ کے ساؤتھ پورٹ میں واقع ایک کیئر ہوم میں وفات پا گئے،جان کے خاندان نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے زندگی کے آخری دن خوشگواز انداز میں گزرے،گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق  جان 26 اگست 1912 کو انگلینڈ کے شہر لیورپول میں پیدا ہوئے اور وہیں پرورش پائی،انہوں نے 1942 میں شادی کی بعد ازاں ان کی بیوی 1986 میں اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ 
بتایا جاتا ہے کہ جان کو اپنی 100 سے 110 سال کی عمر کے دوران  ہر سال برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی طرف سے سالگرہ کا کارڈ موصول ہوا، جو ان سے تقریباً 14 سال چھوٹی تھیں۔

 اپریل 2024 میں وینزویلا کے 114 سالہ  جوآن ویسنٹ پیریز مورا کے انتقال کے بعد جان نے  دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز حاصل کیا تھا،گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام نے جان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: منفرد آسمانی سیڑھی جو 5 ہزار فٹ کی بلندی پر لے جاتی ہے