سرکاری سکیم میں حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی

Nov 26, 2024 | 20:29:PM
سرکاری سکیم میں حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)سرکاری سکیم میں حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی ،ملک کے 15 بینکوں کی نامزد شاخوں میں حج درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔

حج اخراجات کی  پہلی قسط دو لاکھ روپیہ درخواست کے ساتھ جمع ہو گا،قرعہ اندازی کے دس دن کے اندر مزید 4 لاکھ روپے جمع کرانا ہونگے،

ترجمان مذہبی امور کے مطابق آج منگل کے روز 4 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، مجموعی طور پر  حج درخواستوں کی تعداد 24 ہزار 266 تک پہنچ گئی ہے۔

حج درخواستوں کی وصولی 3 دسمبر تک جاری رہے گی،سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہو گی۔

مذہبی امور کے مطابق  سپانسر شپ سکیم کے تحت بغیر قرعہ اندازی 5 ہزار نشستیں مخصوص ہیں۔