(روزینہ علی) دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں اثر انداز ہو رہی ہیں لیکن پاکستان پر ان کے اثرات خطرناک حد تک پہنچ چکے ہیں ، پہلے گرمی کی شدت نے شہریوں کو بلبلانے پر مجبور کیے رکھا ، پھر سردی کے انتظار نے ہلکان کر دیا ، رہی سہی کسر سموگ کے بادلوں نے نکال دی، یعنی دل اور کلیجے کے بعد پھیپھڑوں اور آنکھوں کا بھی بھرکس نکل گیا، خیر اب محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت اور سموگ کی بجائے دھند کے چھانے کی پیشگوئی کر دی ہے ۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور گردونواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے،خیبر پختونخواکے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے،پنجابکے بیشتر اضلاع میں دن کو موسم معتدل جبکہ رات میں سردی کی پیشگوئی کی گئی ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم صبح/رات کے اوقات میں کشمور،سکھر، جیکب آباد، ٹنڈو جام اور گردونواح میں سموگ/ دُ ھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ، آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی07 ،اسکردو منفی 05، استور ،گوپس منفی 04، گلگت اورکالام میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔