تحریک انصاف کے مظاہرین کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،حکمت عملی تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں شامل مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون کیلئے انتظامیہ نے بڑا ایکش پلان تیار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے بڑا ایکشن پلان تیار کر لیا، ڈی چوک تک پہنچنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی مکمل تیاری کر لی گئی ہے، ڈی چوک کے اردگرد کے سیکٹرز میں قائم تمام مارکیٹس کو انتظامیہ نے فوری طور پر بند کروا دیا،میلوڈی، بلیو ایریا، آبپارہ، ایف-6 اور ایف-7 کی مارکیٹس مکمل طور پر سیل کر دی گئیں،آئی جے پی روڈ اور اسلام آباد کے اہم داخلی و خارجی راستے خالی کرانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اسلام آباد میں کشیدہ حالات کے پیش نظر کسی بھی بڑے ایکشن کی توقع کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان کیساتھ جنگ بندی معاہدے کیلئے اسرائیلی کابینہ کااجلاس شروع،حتمی اعلان متوقع