فساد کی جڑ ایک عورت ،اسلام آباد لاشیں لینے آئی ہے: محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ فساد کی جڑ ایک عورت ہے،حکومت کا واضح فیصلہ ہےمذاکرات نہیں ہوں گےجبکہ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارے صبر کونہ آزمایا جائےتحریک انصاف کی ایک عورت لاشیں لینے آئی ہے۔
اسلام آباد میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ساتھ میڈیا سے ہنگامی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ احتجاج کرنےوالوں سے کسی صورت مذاکرات نہیں ہوں گے۔
احتجاج میں کون لوگ شامل ہیں سب نے آنکھوں سے دیکھ لیا،احتجاج کرنےوالوں کی کوشش تھی کسی طرح لاشیں لےکرجائیں۔جانی نقصان جوہوا اس کے ذمہ داراحتجاج کرنےوالے ہیں،پی ٹی آئی والے ہربات سے مکرجاتے ہیں،مذاکرات انتہاپسندوں ،افغانوں کے ساتھ نہیں ہوں گے۔اسلام آباد کےشہریوں کا احساس ہے۔
مزید پڑھیں: احتجاج پر اکسانے کا کیس، عمران خان کےجسمانی ریمانڈ میں 6دن کی توسیع
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ عدالتوں میں ان کیخلاف کیسز ہیں،یہ این آراوچاہتےہیں،ہمارے صبرکونہ آزمایا جائے،ایک عورت لاشیں لینے آئی ہے۔گولی چلانا آسان ہے،سب کا صفایا ہوجائے گا،ہم ان کو لاشیں نہیں دیں گے،لاشیں ہم نہیں گرائیں گے۔
احتجاج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے،گرفتارافغان شہریوں پر ایڈیشنل دفعات لگارہے ہیں،ڈی چوک آنےوالا ہر شخص گرفتارہوگا،ہمیں سخت ایکشن پر مجبورنہ کیا جائے۔