(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا، مجموعی سیاسی، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں حکومتی حکمت عملی کا جائزہ بھی لیا جائے گا، وزیر داخلہ کابینہ کو بریفنگ دیں گے، خیال رہے کہ پی ٹی آئی مظاہرین ڈی چوک میں پہنچ چکے ہیں ، احتجاجی مظاہرے کی قیادت علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کر رہی ہیں۔