بھارتی گلوکار’ ’بادشاہ‘‘ کے نائٹ کلب کے باہر دھماکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مشہور بھارتی گلوکار’ ’بادشاہ‘‘ کے کلب کے باہر دھماکے,اطلاعات کے مطابق نائٹ کلب پر دستی بموں سے حملے کیے گیے ، جس میں جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس حکام کےمطابق چندی گڑھ کے سیکٹر 26 میں نائٹ کلب کے باہر 2 دھماکے صبح 2.30 سے 2.45 بجے کے درمیان ہوئے ، 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان بارودی مواد پھینک کرفرار ہوگئے،واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سیکیورٹی اداروں کے مطابق گینگسٹرز گولڈی براراور روہت گودارا (لارنس بشنوئی گینگ) نے سوشل میڈیا کے ذریعے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ڈیوراریسٹورنٹ ، سیویلی بار اور لاؤنج کو نشانہ بنایا، جو بھارتی ریپر بادشاہ کی ملکیت ہے۔حکام نے مزید کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ مالکان سے بھتے کے مطالبہ کرتے ہوئے فون کے ذریعے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔ پولیس اس واقعے کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔