(ما نیٹر نگ ڈیسک)شاہ رخ خان اور گوری کی شادی ہندو مذہب کی رسم کے مطابق 1991 میں ہوئی تھی، دونوں کے تین بچے جن میں دو بیٹے آریان خان اور ابرام خان اور ایک بیٹی سہانا ہے۔
تفصیلات کےمطابق شاہ رخ خان اور گوری کی شادی سے قبل گوری کے والدین نے ان کے فلمی کیریئر پر اعتراض اٹھایا تھا۔ ان کے بارے میں ایک کتاب ’بالی ووڈ کے بادشاہ: شاہ رخ خان اور بھارتی سنیما کی پرکشش دنیا‘ میں ناقد انوپما چوپڑا نے شاہ رخ خان اور گوری کی اس داستانِ محبت کا ذکر کیا اور بتایا کہ گوری کے بھائی وکرانت نے شاہ رخ کو دھمکانے کی کوشش کی تھی اور انہوں نےاس پر گن بھی تان لی تھی۔ تاہم شاہ رخ فلمی ہیرو کی طرح اپنے سالے کے آگے ڈٹ گئے۔ اور آخر کار اس کی بہن سےشادی کر کے ہی دم لیا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ اشنا شاہ کی نئی غیر مہذب تصاویر نے سوشل میڈیا پر بھونچال پیدا کر دیا