(24 نیوز )خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال میں بیک وقت پیدا ہونے والے سات بچوں میں سے چھ انتقال کر گئے۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سات میں سے چھ بچے فوت جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔انہوں نے بتایا کہ بچے کا موجودہ وزن 1 کلو ہے، ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں بچے کو تمام تر ضروری سہولیات دی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایبٹ آباد میں ایک خاتون کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ بچوں میں 4 لڑکے،3 لڑکیاں ہیں۔ ماں اور بچے صحت مند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ”ہم پاکستان سے ہاریں گے“دھونی کی 5 سال پہلے پیشگوئی کی ویڈیو وائرل