(24نیوز)ملک بھر میں ڈینگی کے حملے تیز ہو گئے،کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی مچھر نے 15 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 3 ہزار 270 افراد اس سے متاثر بھی ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ۔ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 99 اور پنجاب میں 463 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔اس کے علاوہ اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 172 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کورونا کو قابو کرلیا۔۔اموات میں نمایاں کمی۔۔مثبت کیسز کی شرح 1.35فیصد