افغان ٹیم کے کپتان گراؤنڈ میں رو دیئے۔۔۔وجہ کیا بنی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی اپنے پہلے میچ کے آغاز سے قبل گراؤنڈ میں رو پڑے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کا قومی ترانہ بجایا گیا، افغانستان کا قومی ترانہ ختم ہوا تو افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے، محمد نبی کا یہ مختصر کِلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، صارفین محمد نبی کے لیے ہمدردی کا اظہار کرنے لگے۔
Tears of Mohammad Nabi during national anthem is telling you the story of this great nation afghanistan????????????????, #SanctionPakistan to #FreeAfghanistan pic.twitter.com/UaNbIfv0Ic
— Nasim Amin (@NasimAmin11) October 25, 2021
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغان بیٹسمینوں کی دھواں دار بیٹنگ کے بعد اسپنر مجیب الرحمن نےتباہ کن بولنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو شکست سے دوچار کیا۔
افغانستان کے کپتان محمد نبی قومی ترانے کو سنتے فرط جذبات سے رونے لگے pic.twitter.com/kMMrFZN2g7
— Naimat Khan (@NKMalazai) October 25, 2021
مجیب الرحمن نے30رنز دے کر پانچ اور راشد خان نے9رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ با آسانی130رنز سے جیت لیا۔