افغان ٹیم کے کپتان گراؤنڈ میں رو دیئے۔۔۔وجہ کیا بنی؟

Oct 26, 2021 | 09:37:AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی اپنے پہلے میچ کے آغاز سے قبل گراؤنڈ میں رو پڑے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین  میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کا قومی ترانہ بجایا گیا، افغانستان کا قومی ترانہ ختم ہوا تو افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے، محمد نبی کا یہ مختصر کِلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، صارفین محمد نبی کے لیے ہمدردی کا اظہار کرنے لگے۔

 خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغان بیٹسمینوں کی دھواں دار بیٹنگ کے بعد اسپنر مجیب الرحمن نےتباہ کن بولنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو  شکست سے دوچار کیا۔

 مجیب الرحمن نے30رنز دے کر پانچ اور راشد خان نے9رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ با آسانی130رنز سے جیت لیا۔
 

مزیدخبریں