میتھیو ہیڈن پاکستانی کھلاڑیوں سے انتہائی خوش۔۔انٹرویو میں بڑی باتیں کہہ ڈالیں

Oct 26, 2021 | 09:50:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز مذہب سے بہت قریب ہیں، نماز کے پابند ہیں، یہ بات مجھے بہت اچھی لگی۔زبان کا مسئلہ تو ہے مگر کرکٹ سکھانے کے لئے زبان کا سمجھ آنا  کچھ زیادہ اہم بات نہیں ،کرکٹ ہو یا اور کوئی کھیل آپ کھلاڑیوں کو اشاروں میں بھی سمجھا سکتے ہیں۔پاکستان ٹیم میں جو کلچر دیکھا وہ آسٹریلین ڈریسنگ روم میں نہیں دیکھا۔

تفصیلات کےمطابق ایک انٹرویو میں میتھیو ہیڈن نےکہا کہ پاکستان ٹیم میں جو کلچر دیکھا وہ آسٹریلین ڈریسنگ روم میں نہیں دیکھا۔پاکستانی کھلاڑی ڈریسنگ روم سے باہر جتنے بڑے سٹار ہیں، اندر اتنے ہی نرم دل ہیں اور  وہ کھیل کا دل سے احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختصر مدت میں پلیئرز کی تکنیک کی بجائے مائینڈ سیٹ پر کام کررہا ہوں جبکہ بابر اعظم ایک مضبوط اعصاب والے کپتان ہیں، وہ جلد بازی میں کوئی فیصلے نہیں کرتے۔ پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں مختلف عمر کے پلیئرز ہیں، کچھ تو ہمارے ساتھ بھی کھیلے ہوئے ہیں، محمد حفیظ اور شعیب ملک بطور سینئر اپنا کردار بہت بہتر طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی بیٹی کا نکاح، تصویر سامنے آ گئی

مزیدخبریں