(24نیوز) بچوں کے پہلے ہی 2 سال ضائع ہو چکے اب تعلیم پر توجہ دینا ہو گی،سکولوں میں طلبا کو موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سےمحکمہ تعلیم سندھ نے وفاق کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے رواں سال بچوں کو موسم سرما کی چھٹیاں نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزرائے کانفرنس میں صوبوں کو سردیوں کی چھٹیاں دینے کی سفارش کی گئی ،محکمہ تعلیم سندھ نے چھٹیاں دینے کی سفارش کی مخالفت کردی،محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ بچوں کے پہلے ہی دو سال ضائع ہو چکے ہیں، موسم سرما کی چھٹیوں میں طلبا کو پڑھایا جائے گا تاکہ کورس وقت پر مکمل ہوسکے۔
خیال رہے کہ محکمہ تعلیم بین الاصوبائی وزرا کمیٹی نے 26 نومبر سے سکول بند کرنے کہ سفاش کی ہے۔
دوسری جانب اس سے ڈیڑھ ماہ قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا تھا،فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دو بار ہوں گے۔ امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا۔ آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی جون میں ہوں گے۔آئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخی فتح ۔۔باکسر عامر خان نے اکشے کمار کیساتھ کیا کیا۔۔؟ویڈیو وائرل