جیت  کا جشن ۔ خاتون ٹیچر سے سکول انتظامیہ کا انوکھا انتقام

Oct 26, 2021 | 12:10:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)  بھارت میں مسلمان خاتون سے جیت کا جشن منانے پر سکول انتظامیہ کا انوکھا انتقام ،مسلمان خاتون سکول ٹیچر کو  نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان میں مسلمان خاتون ٹیچر نفیسہ عطاری نے بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر واٹس ایپ پر اسٹیٹس اپ لوڈ کیا جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر کو شیئر کیا تھا۔

خاتون ٹیچر کا سٹیٹس دیکھنے کے بعد ایک طالب علم کے والدین نے ٹیچر سے پوچھا کہ آپ پاکستان کو سپورٹ کرتی ہیں یا بھارت جس پر ٹیچر نے کہا پاکستان، خاتون کے جواب کے بعد طالب علم کے والدین نے ان کے سٹیٹس کا اسکرین شارٹ اسکول انتظامیہ کو بھیجا جس پر خاتون ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

 واضح رہے کہ 24 اکتوبر کو ٹی 20 ورلڈ کپ میچ کے دوران پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی تھی ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی تھی ۔ شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی بلے بازی کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں ، شاہین نے میچ کے پہلے ہی اوور میں روہت شرما کو صفر پر آؤٹ کر دیا ۔

 بھارت کے 151 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم کے اوپنر کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بغیر کوئی نقصان اٹھائے 17.5 اوورز میں 152 رنز کا ہدف حاصل کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:      افغان ٹیم بڑی ٹیموں کیلئے خطرہ ہے، شاہد آفریدی

مزیدخبریں