بلوچستان کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا ؟۔۔ اہم خبر سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور سپیکر عبدالقدوس بزنجو کے استعفا دینے کے بعد نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا نام سامنے آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ناراض گروپ کے ترجمان سردار عبدالرحمان کھیتران کا کہنا ہے کہ بی این پی، بی این پی عوامی، جے یو آئی اوربی اے پی کے ناراض اراکین آنے والی حکومت میں شامل ہوں گے جب کہ حکومت سازی سے متعلق پی ٹی آئی کے ساتھ بھی مشاورت جاری ہے۔
سردار عبدالرحمان کھیتران کے مطابق تمام اتحادی جماعتیں عبدالقدوس بزنجو کو آئندہ وزیراعلیٰ پر متفق ہو گئیں ہیں۔
ترجمان بی اے پی کا کہنا تھا کہ سب کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں بلوچستان کی بھلائی کے لئے مل کر کام کریں، گزشتہ 3 سال گزر گئے اب آگے صوبے کے مستقبل کے لئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفے کے بعد بی اے پی نے تحریک بھی واپس لے لی، اسپیکر نے رولنگ دی تھی کہ تحریک کا کوئی ایک محرک اپنی قرارداد واپس لے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور نیوزی لینڈ میں آج کانٹے دار مقابلہ متوقع