پی ٹی آئی کی دو بڑی وکٹیں گر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے دو کارکن لیاقت خان خٹک اور احد خان خٹک کی پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خان خٹک اور ان کے بیٹے احد خان خٹک نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو خیرباد کہہ دیا، لیاقت خان خٹک اور ان کے بیٹے احد خان خٹک نے اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں اہم اجلاس کے دوران پی ٹی آئی چھوڑ دی۔
ذرائع کے مطابق لیاقت خٹک جلد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کریں گے،پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک نے چند روز قبل سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سےملاقات کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر بھاگنے والوں کوجواب دینے کا وقت آگیا، چیئرمین پی سی بی