(24 نیوز) وزیر ریلوے اعظم سواتی کے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشن پر الزامات سے متعلق کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی ، اعظم سواتی کے وکیل نے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کی ۔ وفاقی وزیر ریلوے اور سینیٹر اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ، ان کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن میں استدعا کی کہ بیرسٹر علی ظفر اسلام آباد میں موجود نہیں اور وہ اعظم سواتی کی جانب سے جواب داخل کریں گے ، انہوں نے استدعا کی کہ شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی جائے ۔جس پر الیکشن کمیشن کے ممبران نے جواب دیا کہ ایک ماہ بہت زیادہ ہے ، 15 دن میں شوکاز نوٹس کا جواب دیا جائے ، کیس کی سماعت 11 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:کس پاکستانی کھلاڑی کی اہلیہ ویرات کوہلی کو پسند کرتی ہے۔۔ بڑا انکشاف