آپ کو  کمیونسٹ پارٹی کی 100سالہ تقریبات مبارک ہوں، وزیراعظم کا چینی صدر کو ٹیلیفون

Oct 26, 2021 | 14:10:PM
وزیراعظم، عمران خان ، چینی ،صدر
کیپشن: وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ س
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انہیں کمیونسٹ پارٹی کی 100سالہ تقریبات پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ امور اور شرکت داری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات  کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ عمران خان نے 4 دہائیوں کے دوران چین سے غربت کے خاتمے اور اصلاحات کو سراہا۔ وزیراعظم نے کورونا کے خلاف چین کے اقدامات کی تعریف کی۔ عمران خان نے چین کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کے لئے انسداد کورونا امداد کو سراہا۔وزیر اعظم آفس کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ  دونوں رہنماوں نے پاکستان اور چین کےمابین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے سی پیک کے تحت بننے والے منصوبے کے معیار اور بروقت تکمیل کو سراہا، سی پیک میں چینی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایم ایل 1 منصوبے کا جلد آغاز قومی اور علاقائی ترقی کے لئے پاکستان جیو اکنامکس ویژن کی تکمیل کرے گا۔  عمران خان نےکہا کہا افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لئے مدد کرنی ہوگی ،افغان عوام کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لئےدنیا کردار ادا کرے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کس پاکستانی کھلاڑی کی اہلیہ ویرات کوہلی کو پسند کرتی ہے۔۔ بڑا انکشاف