زینب زیادتی قتل کیس۔ عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

Oct 26, 2021 | 14:06:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے  9 سالہ بچی زینب سے زیادتی کر کے اسے قتل کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نو سالہ بچی زینب سے زیادتی و قتل کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم بابر مسیح اور محمد عدنان کو 2، 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم دیا ہے،عدالت کی جانب سے مجرمان کو 5، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کی عدالت کی جانب سے مجرمہ کویتا کو جرم چھپانے پر 7 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی، 22 مارچ 2021ء کو 9 سالہ زینب سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا تھا۔
 یہ بھی پڑھیں:    تعلیمی بورڈز نے انٹر کےنتائج روک دیئے
 

مزیدخبریں