(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا ٹی 20ورلڈ کپ میں ہونے والےپاک بھارت میچ کےبارے میں کہنا ہے کہ کھیل نفرت کی بجائے دونوں ملکوں کو قریب لاتے ہیں۔
معروف ٹینس اسٹار نے اپنی انسٹا اسٹوری پر آئی سی سی کے آفیشل انسٹا اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی ہے ، جس میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک، عماد وسیم اور قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کو سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی سے مسکرا کر باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ’پاکستان اور بھارت کی ایک خوبصورت اور سچی کہانی ‘
ٹینس اسٹار نے مزید لکھا کہ ’ کھیل آپ کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں ، کبھی بھی تقسیم نہیں کرتے۔‘
یہ بھی پڑھیں: ظالم شخص کی معذور اورگونگی بہری لڑکی سے زیادتی