پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ۔ ریلوے نے بھی کرائے بڑھا دئیے

Oct 26, 2021 | 16:15:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر وزارت ریلوے نےٹرینوں کا کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان ریلوے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فریٹ کا 5 فیصد جبکہ پسنجر ٹرینوں کا 10 فیصد کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظرٹرینوں کے کرائے بڑھانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی نے 15 فیصد کرائے بڑھانے کی تجویز دی، وزارت ریلوے نے مسافروں پر معاشی بوچھ کم کرنے کے لیے فریٹ کا 5 فیصد جبکہ مسافر ٹرینوں کا 10 فیصد کرایہ بڑھانے کافیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    ای خدمت مرکز کی دوسری شفٹ کا آغاز

مزیدخبریں