حکومت نے تین ماہ میں کتنا قرضہ لیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی حکومت پاکستان نے رواں مالی سال کے تین ماہ میں3 ارب 10 کروڑ ڈالرکا قرضہ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن نے قرضوں سے متعلق جاری کی گئی تفصیلات میں بتایا کہ تین ماہ میں پاکستان کو 17 ارب روپے کی گرانٹس موصول ہوئیں۔ حکومت نے باہمی معاہدوں کے تحت 7 کروڑ 69 لاکھ ڈالر قرض لیا۔ ملٹی لیٹرل مالی اداروں سے ایک ارب 56 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔
حکومت نے کمرشل بینکوں سے 45 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا قرض حاصل کیا۔ حکومت کو مختلف ممالک اور ملٹی لیٹرل اداروں سے 10 کروڑ ڈالر کی گرانٹس ملیں۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر چین سے 7 کروڑ 33 لاکھ روپے قرض ملا۔
امریکا سے پاکستان کو تین ماہ میں 2 کروڑ 72 لاکھ ڈالر قرض ملا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو45 کروڑ 99 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا۔۔ ثانیہ مرزا نے بھی خاموشی توڑ دی