(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع کے پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملے میں وفاقی حکومت نے نئے وزیرِ اعلیٰ کے لئے بی اے پی کے امیدوار کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیردفاع پرویز خٹک اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، ملاقات کے بعد وزیردفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی بلوچستان میں بی اے پی کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ بی اے پی کے اندر جو اکثریتی فیصلہ ہو گا اس کی حمایت کریں گے۔
صحافی نے سوال کیا کہ بی اے پی نے قدوس بزنجو کو نامزد کیا ہے، کیا ان کو سپورٹ کریں گے؟ پرویز خٹک نے کہا کہ قدوس بزنجو سے متعلق ان کی پارٹی کو فیصلہ کرنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: دلہا دلہن کا انوکھا انداز۔۔ایک ساتھ روٹی پکائی۔۔ ویڈیو وائرل