(مانیٹرنگ ڈیسک)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بدستور اضافہ جاری ہے ۔امریکی ڈالر کی 175 روپے کی حد بھی عبور ہو گئی
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 175 روپے کی ریکارڈ سطح پر بھی عبور کر گیا۔
امریکی ڈالر مزید 84 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 174 روپے 43 پیسے سے بڑھ کر 175 روپے 27 پیسے ہو گئی ۔ جولائی سے اب تک روپے کی قدر 11 فیصد تک گر چکی ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں ٹھہراؤ اور آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی منظوری تک روپے پر دباؤ جاری رہ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے تین ماہ میں کتنا قرضہ لیا؟