دھرنے احتجاج سے کیسے نمٹا جائے۔۔بنی گالا میں اہم اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں ہونیوالے اجلاس میں کالعدم تنظیم کے احتجاج اور تاجروں کی جانب سے اعلان کردہ دھرنے کے خلاف حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی مذہبی امور نورالحق قادری اورچیف سیکریٹری پنجاب بھی شریک تھے۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو کالعدم تنظیم سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی، کالعدم تنظیم کے مطالبات اور حکومتی حکمت عملی پر غور کیا گیا، اس کے علاوہ وزیراعظم کو تاجروں کے احتجاج سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کے کارکن حکومت سے کئے گئے معاہدے کے تحت اس وقت مریدکے میں موجود ہیں، حکومت نے طے پائے گئے معاملات پر بدھ تک عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی تھی، دوسری جانب تاجروں نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے کا اعلان کررکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ سیف علی خان کی جائیداد کا اصل مالک کون۔۔؟اہم خبر سامنے آ گئی