محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا فیصلہ۔۔انٹر پاس لاکھوں طلبا کا مستقبل داؤپر لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے ا نٹرمیڈیٹ پاس لاکھوں طلبا کا مستقبل دا ؤ پر لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے322 پرائیویٹ کالجز کو رجسٹریشن دینے سے انکار کردیا۔ڈائیریکٹوریٹ کالجز نے بی ایس آنرز میں داخلوں کیلئے 322 پرائیویٹ کالجوں کی فائلز مسترد کر تے ہوئے ان کی رجسٹریشن کی منظوری نہیں دی۔اب پرائیویٹ کالجوں میں بی ایس آنرز میں نئے داخلہ نہیں ہوسکیں گے ۔پرائیویٹ کالجوں نے رجسٹریشن کی مطلوبہ دستاویزات 6 مہینے قبل جمع کرائی تھیں ۔ ڈائریکٹوریٹ کالجزتاحال کالجوں کی فائلز پر لگائے گئے اعتراضات بتانے سے گریزاں ہے۔
واضح رہے پالیسی کے تحت کالجوں کی رجسٹریشن پر محکمہ ایک مہینہ میں فیصلہ کرنے کا پابند ہے ۔رجسٹریشن پالیسی پرعمل درآمد نہ ہونے پر کالجوں نے وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے تاکہ طلبا تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں۔پاوری گرل دنا نیر کی پاکستان کی اہم شخصیت کیساتھ تصاویر وائرل