شلپا شیٹھی نے آدھا سر کیوں منڈوایا؟؟اہم وجہ سامنے آگئی

Oct 26, 2021 | 21:26:PM
بالی ووڈ اداکارہ، شلپاشیٹھی، آدھا سر منڈوانے
کیپشن: شلپا شیٹھی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے آدھا سر منڈوانے کی وجہ سامنے آگئی۔
اداکارہ شلپا شیٹھی نے کچھ روز قبل اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا ویڈیو میں شلپا شیٹھی نے پیچھے سے اپنا سر منڈوالیا تھا۔


شلپا شیٹھی کے بال منڈوانے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹھی نے ”منت“ مانی تھی کہ اگر ان کے شوہر راج کندرا ضمانت پر جیل سے باہر آگئے تو وہ اپنے سر کا کچھ حصہ شیو کرلیں گی اور انہوں نے بال منڈواکر اپنی منت پوری کی ہے۔
واضح رہے کہ شلپا شیٹھی کے شوہر بزنس مین راج کندرا کو رواں سال جولائی میں فحش فلمیں بنانے اور مختلف ایپس پر چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت راج کندرا ضمانت پر جیل سے باہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاوری گرل دنا نیر کی پاکستان کی اہم شخصیت کیساتھ تصاویر وائرل