آریان خان کو گرفتار کرنےوالے این سی بی افسر پر بڑا الزام لگ گیا,اندراج مقدمہ کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کرنے والا این سی بی افسر سمیر واکھنڈے مشکل میں پڑگیا۔
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان جب سے منشیات کیس میں گرفتار ہوا ہے اس و قت سے اسے گرفتار کرنے والا نارکوٹکس کنٹرول بیرو کا زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے سرخیوں میں ہے۔
تاہم اب واکھنڈے کیلئے مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں۔ تازہ ترین پیش رفت میں ایک وکیل نے واکھنڈے کے خلاف بھتہ خوری کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاوری گرل دنا نیر کی پاکستان کی اہم شخصیت کیساتھ تصاویر وائرل
ایک بھارتی نیوز ایجنسی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا سدھا نامی ایک وکیل نے سمیر واکھنڈے سمیت دیگر 4 افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے جس میں انہوں نے ان تمام افراد کے خلاف بھتہ خوری یعنی جبری وصولی کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹھی نے آدھا سر کیوں منڈوایا؟؟اہم وجہ سامنے آگئی
واضح رہے کہ آریان خان منشیات کیس کے آزاد گواہ پربھاکر سائل نے گزشتہ روز اپنے حلفیہ بیان میں دعویٰ کیاتھا کہ سمیر واکھنڈے نے آریان خان کی رہائی کیلئے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیاتھا۔اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا این سی بی نے ان سے خالی کاغذات (پنچ نامے) پر سائن کرنے کیلئے کہاتھا۔ بہرحال واکھنڈے نے پربھاکر سائل کی جانب سے لگائے جانے والے سارے الزامات کی تردید کردی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کین ولیمسن نے ٹی 20 کیریئر میں پہلی بار رن آئوٹ کابدتر اعزاز اپنے نام کرلیا